پتور 5/جنوری (ایس او نیوز)اپن انگڈی سرکاری کالج میں اس وقت پولیس کو مداخلت کرنی پڑی جب دو مختلف فرقوں کے طلباء آپس میں لڑ پڑے۔ واقعہ کی تفصیل یہ بتائی جاتی ہے کہ ایک فرقے کا طالب علم دوسرے فرقے کی طالبہ سے بات چیت کرتا ہوا پایا گیا۔ جس پر ناراض ہوکر لڑکی کے فرقے سے تعلق رکھنے والے طالب علموں نے اس لڑکے سے باز پر س کی اور اس کی پٹائی بھی کردی۔اسی دوران لڑکے کے فرقے سے وابستہ طالب علموں نے دخل اندازی کرنی چاہی تو بات بڑھ گئی اور دونوں فرقوں کے طلبا آپس میں مار پیٹ پر اتر آئے۔
جھگڑا اتنا بڑھا کہ کالج انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا۔جس نے موقع پر پہنچ کر ہلکی لاٹھی چارج کرتے ہوئے حالات کو قابو میں کیا۔پھر باہم دست و گریباں ہونے والے طلباء سے پولیس نے تحریری وعدہ لیا کہ وہ آئندہ اس طرح کی حرکت میں ملوث نہیں ہونگے۔خیال رہے کہ اس کالج کا ماحول فرقہ وارانہ طور پر بڑا حساس ہے۔ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کی وجہ سے یہاں پرپولیس کو مداخلت کرنا پڑا تھا۔